فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ سے متاثرہ مقام پر پہنچنے کی ہدایت

October 19, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر )مئیر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جمعے کی رات لیاقت آباد ٹمبر مارکیٹ کے قریب واقع مکان میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے فوری طور پرروانہ ہو گئیں، مئیر کراچی نے فائر بریگیڈ ٹیموں کو فوری طور پر آتشزدگی کی جگہ پر پہنچنے کی ہدایت کی تھی، اور کہا تھا کہ فائر بریگیڈ کے ملازمین کے مطالبات اور ان کی منظوری کے لئے کی جانے والی ہڑتال اپنی جگہ جس کے لئے مشیر مالیات کو غور کرنے کی ہدایت کر دی ہے مگر لازمی سروس پر مامور سرکاری ملازمین کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ شہریوں کی املاک و جان کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے، انہوں نےضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے بھی مدد طلب کی۔