آزادی مارچ، محمود اچکزئی اور احسن اقبال کی ملاقات

October 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

آزادی مارچ، محمود اچکزئی اور احسن اقبال کی ملاقات

حکومت کے خلاف احتجاج اور آزادی مارچ کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے رابطے تیز کر دیے ہیں، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور سیاسی بحران سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور باقی اسیران کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

احسن اقبال نے دوران گفتگو کہا کہ نئے شفاف انتخابات ہی بحران کا حل ہیں، آزادی مارچ مسائل کے ستائے عوام کی آواز بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا مزید رہنا ملک و قوم کےلئے نقصان کا باعث بنے گا۔