شرح تعلیم میں اضافے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار لائق تحسین ہے،ڈاکٹرمراد راس

October 20, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر )وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے فلاحی سکول ملتان روڈ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے شعبے میں حکومت کا ہاتھ بٹارہے ہیں اور شرح تعلیم میں اضافے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار لائق تحسین ہے، ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ دیگر پرائیویٹ سکولوں کو سٹوڈنٹس کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتوں کا بندوبست کرنا چاہیے کیونکہ آج کے بچوں نے ہی مستقبل کی قیادت سنبھالنا ہے، سکول کی چیئر پرسن مسز کرن علیم خان نے سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سمیت ہر پہلو پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور اس سکول کے سالانہ نتائج انتظامیہ کی بہترین صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔