پیرطریقت کے مشن کوجاری رکھیں گے:عرس کی اختتامی نشست

October 20, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) سجادہ نشین پیر طریقت قاری ناصر میاں نقشبندی نے کہا ہے کہ یہاں آنے کی ترتیب ہے جانے کی نہیں۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ کس سے کتنا کام لینا ہے۔پیرطریقت کی زندگی دین اسلام کی ترویج میں گزری ۔ پیر طریقت کافیض ہے کہ ملک بھر سے عقیدت مندوں کا ہجوم درحامد پر آیا ہے ۔انشاء اللہ پیر طریقت کے در سے کوئی بھی خالی نہیں جائے گا۔ ان خہالات کا اظہار انہوں نے پیر طریقت حضرت مولانا حامدعلی خان ؒ41ویں اور صاحبزادہ قاری احمد میاں خان ؒ کے پہلے عرس کی اختتامی نشست میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ قاری معصوم حامد نے کہا کہ پیرطریقت کے مشن کو 32سال قاری محمد میاں نقشبندیؒ نے جاری رکھا۔ ان کے بعد قاری احمد میاں نقشبندیؒ نے یہ مشن جاری رکھا اور آج ہم سجادہ نشین قاری ناصر میاں خان نقشبندی کی قیادت میں یہ مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آخر میں سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے ملکی سالمیت اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔