قومی ہاکی ٹیم لاہور سے ہالینڈ روانہ

October 20, 2019

جرمنی میں ہونے والے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے ہالینڈ روانہ ہو گئی۔

پاکستان ہاکی ٹیم لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے علامہ اقبال ایئر پورٹ روانہ ہوئی۔

ٹیم غیرملکی پرواز سے ایمسٹرڈیم روانہ ہوئی،جہاں سے قومی ہاکی ٹیم جرمنی پہنچے گی۔

قومی ٹیم 22 اور 23 اکتوبر کو جرمنی کے خلاف میچز کھیلے گی جبکہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز 26 اور 27 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف شیڈول ہیں۔