ڈی آئی جی آپریشنز نے زخمی ایس ایچ او کی عیادت کی

October 21, 2019

لاہور(کرائم رپورٹر سے)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے چند روز قبل موہنی روڈ میں دو گروپوں کی لڑائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والے ایس ایچ او آصف ادریس کی عیادت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے زیر علاج آصف ادریس کی دوران ڈیوٹی جرات اور بہادری کی تعریف کی۔آصف ادریس نے مشکل حالات میں بہادری کا مظاہرہ کیا اور خود زخمی ہونے کے باوجود کئی افراد کی جانیں بچائیں۔مزید برآں ڈی آئی جی آپریشنز نے موچی گیٹ،نواب صاحب چوک،محلہ شیعاں سمیت مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔