زمین کے تنازع پر جھگڑا، دکان کو آگ لگا دی

October 21, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ نیوملتان کے علاقے میں جھگڑے کے دوران ملزمان نے دکان کو آگ لگادی جس سے2لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا پولیس کے آنے پر ملزمان فرار ہوگئے ، سردار چوک پر سردار علی ، شکیل ، نوید وغیرہ مسکین علی کی کپڑے کی دکان پر پہنچے اور جھگڑا شروع کر دیا اس دوران ملزمان نے دکان میں آگ لگا دی اور فرار ہوگئے جس سے2لاکھ روپے مالیت کا کپڑا جل گیا ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پا لیا، مسکین علی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زمین کے تنازع پر جھگڑا کیا اور دکان کو آگ لگائی،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔