کراچی میں پلاسٹک کےانڈے بِکنےکاانکشاف

October 21, 2019

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے پلاسٹک کے انڈے ملنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس سے پلاسٹک کے انڈے ملنے کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے جبکہ تین افراد سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن سوہائی عزیز نے کہا کہ انڈوں کی سپلائی کہاں سے کی جاری تھی پتہ لگایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ انڈوں میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کتنی خطرناک ہے یہ جانچنے کےلیےانڈوں کو لیبارٹری بھیجا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتارتینوں افراد کو عدالت میں پیش کرکےریمانڈ حاصل کیا جائےگا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ کا کہنا ہے کہ ملزموں کا منظم گروہ ہے جوشہر میں پلاسٹک کے انڈے سپلائی کررہا تھا۔