کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا

October 22, 2019

نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر(ر) کو پولیس نے گرفتار کیا۔


Your browser doesnt support HTML5 video.

کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا

کیپٹن (ر) محمد صفدر بھیرہ سے لاہور آرہے تھے۔انہیںراوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کہ ریاستی اداروں کےخلاف اشتعال انگیز باتیں کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور یہ مقدمہ 11 اکتوبر کے بعد درج کیا گیا۔

واضح رہےکہ مریم نواز، حمزہ شہباز، یوسف عباس کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن(ر) محمدصفدر اور لیگی کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے پر تھانہ اسلام پورہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس مقدمے میںسابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے لاہور کی سیشن کورٹ سے 50ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت کرالی تھی۔