اجنکیا رہانے کا انوکھا ریکارڈ

October 22, 2019

رانچی(جنگ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز بھارت کیلئے ریکارڈ ساز ثابت ہوئی۔ بیٹسمینوں نے رنز کے خوب انبار لگائے۔ ماینک اگروال،ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ڈبل سنچریاں بنائیں۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا موقع ہے جب تین کھلاڑیوں نے سیریز کے الگ الگ میچز میں دوسو سے زائد رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ اپنے 61 میچز پر مشتمل ٹیسٹ کیریئر میں کبھی رن آؤٹ نہیں ہوئے ہیں۔ وہ دنیا کے واحد بیٹسمین ہیں جو رن آؤٹ ہوئے بغیر 200 پارٹنر شپ میں شامل ہوئے ہیں ۔ اس دوران ان کا کوئی ساتھی بھی رن آؤٹ نہیں ہوا ہے۔ رہانے کے علاوہ کم سے کم 100 ٹیسٹ اننگز کھیل کر رن آؤٹ نہ ہونے والوں میں پاکستان کے مدثر نذر، کپل دیو ، پیٹر مے اور گریم ہک شامل ہیں ۔