جماعت اسلامی کاعالمی کشمیر کا نفر نس بلانے کا فیصلہ

October 22, 2019

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) جماعت اسلامی نے کشمیر کے ایشو پر حکومتی رویے کو غیر سنجیدہ اور کنفیوزڈ قرار دے کر تین اور چار نومبر کو اسلام آ باد میں عالمی کشمیر کا نفر نس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان امیر جما عت اسلامی سنیٹر سر اج الحق نے گزشتہ روز ایک پریس کا نفرنس میں کیا۔انہوں نے حکومت کو گونگی ، بہری اور اندھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کی بات سننے کو تیار نہیں ، انہوں نے کہا کہ دھرنا ،ا حتجا ج اور جلوس جمہوری کلچر کا حصہ ہے،سڑکوں کو تو اپو زیشن بند کیا کرتی ہے یہ حکومت کا کام نہیں ۔ اسلام آ باد کسی کے باپ کا نہیں یہاں سب کو آنے کی اجازت ہے۔ البتہ اگر کوئی قانون کو ہاتھ میں لے تو ضرور کار وائی کی جا ئے۔