سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگے رہے، انتظامیہ خاموش تماشائی

October 22, 2019

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)زندہ برائلر 140روپےکلو اور انڈے فی درجن114روپے فروخت ہوئے۔ سبزیوں کی قیمتوں کو بدستور پر لگے ہوئے ہیںلیکن انتظامیہ ٹس سےمس نہیں ہورہی۔ سبز مرچ اور ادرک چار سو روپےکلو بک رہےہیں۔ دھنیا کی گڈی پچاس روپے ،شملہ مرچ دو سو روپے کلو،ٹماٹر سو روپےکلو،پیاز اسی روپے ،آلو پچاس روپےکلو ، مٹر 240کلو،لہسن 280روپے ،مولی 60روپے کلو اورپالک گڈی چالیس روپے کی بیچی گئی۔کریلے سو روپےکلو، بھنڈی، کھیرا، شلجم، گھیا، گاجر 80روپے کلور ہے ۔ پھول گھوبھی 100 روپے کلو ،انگور200روپے ، سیب 150روپے، قندھاری انار200روپے کلو ، جاپانی پھل100 روپے کلو اور کیلا60/70روپے درجن بیچا گیا۔