حد بندیوں پر اعتراضات کی کھلی سماعت

October 22, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی نے گزشتہ روز2 اضلاع کی حد بندیوں پر اعتراضات و تجاویز اور رد اعتراضات و رد تجاویز کی کھلی سماعت کی، کمشنر لاہور نے ضلع لاہور و شیخوپورہ کے اعتراضات و تجاویز پر فیصلے کئے۔ کمشنر آصف بلال لودھی نے آج مجموعی طور پر 46 اعتراضات و تجاویز سنیں اور اکثر پر موقع پر ہی فیصلے بھی جاری کئے۔آن لائن گوگل میپنگ سے بھی اعتراض کنندگان کی تجایز کو چیک کیا گیا۔ کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوام کی بہتری کیلئے ان کی ہی تجاویز کی روشنی میں ترتیب پا کر صحیح معنوں میں فعال ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر آویزں فہرستوں پر اعتراضات و تجاویز سننے کیلئے لگاتار سماعت ہو رہی ہے۔