ترقی میں میرٹ یقینی،ملازمین کے مسائل حل کرینگے:ڈاکٹر منصورکنڈ ی

October 22, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبرکنڈ ی نےجامعہ زکریا آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عشائیےسے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ مجھے اپنےمنصب کی ذمہ داریوں کا بخوبی احساس ہے، طالب علموں اور اساتذہ کی طرح ملازمین کے جائز مسائل بھی حل کئے جائیں گے، افسرانکی ترقی میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا، یونیورسٹی کو معیاری تعلیمی درس گاہ بنانا میری اولین ترجیح ہے، انہوں نےتوقع ظاہر کی کہ ایسوسی ایشن کی قیادت باہمی رواداری کی فضا کو قائم رکھے گی، تقریب سے رجسٹرار صہیب راشد خان ، ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اے ڈی عامر اور صدر رانا جنگ شیر نے بھی خطاب کیا۔