دنیا کی خوبصورت ترین ’بچی‘ کون ؟

October 22, 2019

روس سے تعلق رکھنے والی چھ سالہ علینہ دنیا کی خوبصورت ترین ماڈل بن گئی۔

شوبز کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے کیلئے اکثر فنکاروں کو کئی کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن 6 سالہ علینہ نے انتہائی کمسنی میں ہی شہرت حاصل کر لی ہے۔


روس سے تعلق رکھنے والی ننھی ماڈل علینہ یاکوپوا کے انسٹاگرام پر 38 ہزار سے زائد مداح ہیں۔

ننھی بچی کو سوشل میڈیا پر دنیا کی خوبصورت ترین بچی قرار دیا جارہا ہے ۔

یہ اعزاز کسی باقاعدہ ادارے کی جانب سے نہیں بلکہ اُن کی اداؤں اور خود اعتمادی کو دیکھتے ہوئے ان کے مداحوں کی طرف سے دیا گیا۔

ننھی علینہ ملک میں منعقدہ بچوں کے ماڈلنگ شوز میں ریمپ پر واک کرتی ہے۔


علینہ نے حال ہی میں ایک میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق علینہ نے ماڈلنگ کا آغاز چار سال کی عمر سے کیاتھا ۔ابتداء میں ان کو چھوٹے پروجیکٹس ملے مگر بعد میںانہوں نے بڑے اداروں کی بھی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ۔

علینہ کی تصاویر میں خود اعتمادی نظر آتی ہے ان کی مسکراہٹ بھی مداحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔


علینہ کا انسٹاگرام روزانہ اپڈیٹ ہوتا ہے اور تصاویر اپلوڈکی جاتی ہیں جنہیں ننھی ماڈل کے چاہنے والے پسند کرتے ہیں۔