ہسپتالوں میں بستروں کی قلت کی وجہ صحت مند مریض

October 23, 2019

اسٹیفورڈ (مریم فیصل) ایسے مریض جو بالکل فٹ ہوتے ہیں کہ انھیں ڈسچارج کر دیا جائے وہ سٹیفورڈ شائر کے ہسپتالوں کے بستروں کو انگیج رکھتے ہیں جس کی وجہ سے خالی بستر دستیاب نہیں ہیں۔ یہ اعداد و شمار کیئر کوالٹی کمیشن کی رپورٹ میں ظاہر ہوئے ہیں جن سے یہ پتا چلتا ہے کہ ہیلتھ اور سوشل کیئر سروسز کے مابین رابطہ بہت ہی غیر موثر ہے۔ ہر دن بڑی تعداد میں مریض بستر بلاگ رکھتے ہیں۔ ان میں بوڑھے مریض بھی شامل ہیں جو سائن آف ہونے کے انتظار میں بستر بلاک رکھتے ہیں اور یہ انتظار ان کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کسی مریض کو دوسرے اسپتال منتقل کرنا ہے تو باوجود ڈاکٹر اور متعلقہ ٹیم کی اپروول کے منتقلی کا عمل بہت طویل ہے اسی لئے بھی بستر انگیج رہتا ہے۔ ان اعداد و شمار کے سامنے آنے کے بعد ان کے جواب میں این ایچ ایس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں کہ صحت مند مریضوں کو جلد از جلد اسپتال سے ڈسچارج مل جائے اور منتقلی کے عمل کو بھی تیز بنانے پر پوری توجہ دی جارہی ہے۔