فرانس اور اٹلی سے آئندہ بجٹ منصوبوں پر وضاحت طلب

October 23, 2019

برسلز (اے پی پی) یورپین کمیشن نےفرانس اور اٹلی کی طرف سے آئندہ سال کے بجٹ کے منصوبوں میں بجٹ اخراجات میں کمی کے وعدوں پر عمل نہ کرنے پر ان سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ یورپی یونین کے انتظامیہ نے ان ممالک سے کہا ہے کہ اضافی اخراجات کے حوالے سے انہیں جواب دیا جائے دوسری صورت میں بجٹ درخواست مسترد کر دی جائے گی اور نئے اقدامات کیے جائیں گے۔ سپین، بلجیم اور فن لینڈ سے بھی بجٹ اخراجات کے حوالے سے رابطے کیے گئے۔ واضح رہے کہ اٹلی اور فرانس نے برسلز سے اخراجات میں کمی کا وعدہ کیا تھا۔