شاہ سلمان کی زیر صدارت اجلاس ، پاک سعودیہ تعلقات سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا

October 23, 2019

ریاض(شاہدنعیم)سعودی کابینہ کا قصر یمامہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپنی ملاقات اور مذاکرات کے نتائج سے سعودی کابینہ کو آگاہ کیا ،اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی،برادرانہ تعلقات ، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی و بین الاقوامی حالات کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔