سنگاپور،فلائنگ ٹیکسی آزمائشی سروس کا آغاز

October 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی (نیوزڈیسک ) ڈرون نما خودکار اڑن ٹیکسی نے دبئی، ہیلسنکی، جرمنی اور لاس ویگاس کے بعد سنگا پور میں کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔ جرمنی کی فرم وولو کاپٹر کی تیار کردہ فلائنگ ٹیکسی نے سنگا پور کے ضلع مرینا بے میں اڑھائی منٹ کی آزمائشی پرواز کی۔ٹیکسی میں احتیاط کے طور ایک پائلٹ بھی سوار کیا گیا تھا ۔اڑن ٹیکسی کی پرواز کا شیڈول منگل کو تیز بارش کے باعث کئی مرتبہ تبدیل کیا گیا ، یہ خودکار اڑن ٹیکسی ڈرون ٹیکنالوجی کو ہی مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔