شاعر و نعت خواں اعجاز رحمانی انتقال کر گئے

October 26, 2019

ممتاز شاعر اور نعت خواں اعجاز رحمانی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 83 برس تھی۔

اہل خانہ کے مطابق اعجاز رحمانی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر اکبری مسجد نارتھ کراچی سیکٹر 5ایم میں ادا کی جائے گی۔

اعجاز رحمانی 12 فروری 1936ء کو علی گڑھ میں پیدا ہوئے، پرائمری اور دینی تعلیم علی گڑھ میں حاصل کرنے کے بعد آپ 1954ء میں پاکستان آگئے تھے۔

نعت خواں کی حیثیت سے انہیں نمایاں مقام حاصل رہا، ان کی تصانیف میں ’اعجاز مصطفی‘،’پہلی کرن آخری روشنی‘(نعتیہ مجموعے)، ’کاغذ کے سفینے‘، ’افکار کی خوشبو‘، ’غبار انا‘، ’لہو کا آبشار‘، ’لمحوں کی زنجیر‘(غزلوں کے مجموعے)، ’چراغ مدحت‘، ’جذبوں کی زبان‘ اور ’خوشبو کا سفر‘ سمیت بہت سی تصانیف شامل ہیں۔