وزیر صنعت و تجارت پنجاب کی چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات

October 29, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیر صنعت و تجارت پنجاب کی چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات

وزیر برائے اطلاعات، صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم نے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی۔

لاہور میں وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر کی چینی وفد سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔

بعد ازاں نیوز کانفرنس سے خطاب میں میاں اسلم نے کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پاکستان کی نئی درجہ بندی کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ پاکستان 136 سے 108 ویں نمبرپر آگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ سرمایہ کاری کے موقع پیدا کریں اور عالمی درجہ میں پاکستانی معیشت کو پہلے 50 نمبروں میں لائیں۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں ،پنجاب میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے۔