تیز گام حادثے کی معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم

October 31, 2019

چیئرمین ریلوے سکندر راجہ کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے تیز گام ٹرین حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

رحیم یار خان: تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی، 73 افراد جاں بحق

ترجمان ریلوے کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز اعجاز احمد بریرو، چیف مکینکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن، چیف الیکٹریکل انجینئر اور چیف کمرشل منیجر جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی، 73 افراد جاں بحق

ریلوے ذرائع کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ، ڈویژنل کمرشل آفیسر اور ڈویژنل میڈیکل آفیسرجائے حادثہ پر موجود ہیں۔

ترجمان ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی مسافروںکی معلومات کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ملتان ڈویژن ........................ 0619200382

ڈی سی او ملتان ......................03114403720

حیدر آباد انکوائری...................03003026200

لاہور کنٹرول آفس..................04299201795

سکھر کنٹرول آفس...................0719310087

کراچی...............................02199213528

ڈویژنل کمرشل آفیسر کراچی........03468328023

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں رحیم یار خان کے قریب سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 73 مسافر جاںبحق ہوگئے، جس میں سے 17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا ہنگامی بنیاد پر حادثے کی تحقیقات کا حکم

ذرائع کے مطابق ٹرین میں آگ اکانومی کلاس کے ڈبوں میں لگی جن میں سفر کرنے والے مسافر اپنے ساتھ گیس کے سیلنڈر اور چولہے لے کر آئے تھے اور وہ صبح کے ناشتے کی تیاری کر رہے تھے۔