اداکارہ رباب ہاشم کی مقبولیت میں اضافہ

October 31, 2019

ڈراما سیریل "نہ کہو تم میرے نہیں" میں جاذب نظر اور خوبصورت اداکارہ رباب ہاشم کی پہلی پرفارمنس ہی شاندار رہی اور ڈائیلاگ کی ادائیگی نے انہیں بام عروج پر پہنچادیا ہے۔

انہیں "انایا تمہاری ہوئی" ، عشقاہ وے، منّت، مرضی، اور ایک تھی مثال میں جاندار پرفارمنس نے مقبول ترین اداکارہ کے طورپر متعارف کروایا ہے، فی الحال وہ اسکرین پر "میرے محسن" میں ایک مضبوط لڑکی کا کردار ادا کرتے دیکھی جاسکتی ہیں۔

یہ ڈرامہ ہر بدھ رات 8 بجے جیو ٹی وی سے نشر کیا جارہاہے۔ رباب ہاشم کے نئے فوٹوشوٹ میں انکے دل لبھانے والے انداز نے اسے چار چاند لگادیئے ہیں، یاد رہے کہ اسکرین پر مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے رباب ہاشم نے اپنے آپ کو ایک ورسٹائل اسٹار کے طورپر روشناس کرایا ہے۔

اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور جاذب نظر شخصیت کے باعث رباب ہاشم اس وقت کئی ڈراموں میں کام کررہی ہیں۔ یاد رہے کہ ان کے فوٹو شوٹ فاطمہ ہارون نے، جبکہ میک اپ رضا ضامن نے کیا ہے۔