پشاور: روٹی کی قیمت میں مزید اضافے کا مطالبہ

November 02, 2019

پشاورمیں آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں مزید اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت پر نظرثانی نہ کی تو از خود قیمت میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ پشاور میں آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، آٹے کی 85 کلوگرام بوری کی قیمت 5200 روپے تک جاپہنچی ہے۔

پشاور: تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں مزید اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن نےضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ اگر روٹی کی قیمت پر نظر ثانی نہ کی گئی تو ہم از خود قیمت میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

نانبائیوں کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہونے سے ان کو خسارے کا سامنا ہے، اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے روٹی کی قیمت میں اضافہ ضروری ہے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو 150 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی۔