تہران (جنگ نیوز)ایران نے فردو میں واقع زیر زمین جوہری پلانٹ میں سینٹری فیوجز میں یورینیم گیس بھرنا شروع کردیا ہے۔دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی نے جوہری معاہدہ بچانے کے لیے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو مزید دو ماہ کی مہلت دی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ’’ جوہری توانائی کے عالمی ادارے ( آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں کی موجودگی میں یورینیم گیس کو سینٹری فیوجز میں بھرنے کرنے کا آغاز کردیا ہے۔‘‘آئی اے ای اے کے ایک ترجمان نے اس اطلاع کی تصدیق کی ہے کہ ادارے کے معائنہ کار اس موقع پر موجود تھے۔