اکرم درانی آج نیب میں طلب

November 08, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے سینئر رہنماجے یو آئی(ف) اکرم خان درانی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات، غیر قانونی بھرتیوں اور مساجد کے پلاٹس کی الاٹمنٹ پر تفتیش کیلئے آج طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے اکرم خان درانی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آج جمعہ 8 نومبر کو میلوڈی اسلام آباد میں واقع نیب آفس طلب کیا ہے۔