دبئی میں فٹنس چیلنج کا انعقاد

November 08, 2019

دبئی میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے فٹنس چیلنج کا انعقاد کیا گیاجس میں ساڑھے چار ہزار بچوں نے شرکت کر کے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

دبئی میں فٹنس چیلنج کا انعقاد

کیمپ میں مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے ساڑھے چار ہزار سے زائد بچوں نے حصہ لیا اور ٹرینرز کی ہدایت پر مختلف ورزشیں کیں۔

کیمپ میں حصہ لینے والے بچوں نے مختلف کھیلوں اور ورزش کے ساتھ پش اپس کی مشق بھی کی۔

بعد ازاں منتظمین کی جانب سے شرکا کو موٹینوگیٹ اور تھیم پارک کا دورہ کروایا گیا جہاں انہوں نے تفریح کی اور جھولوں سے لطف اندوز ہوئے۔