امریکی صدر کی عدالتی فیصلوں پر تنقید تباہ کن ہے، وفاقی جج

November 09, 2019

واشنگٹن(جنگ نیوز )امریکاکے فیڈرل جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کی عدالتی فیصلوں پر تنقید تباہ کن ہے،جج فریڈ مین نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ اپنی مرضی کےخلاف فیصلہ دینےوالےجج کی مذمت بھی کردیتے ہیں، دوسری جانب نیویارک عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے خیراتی ادارے ’ٹرمپ فاؤنڈیشن‘ کے فنڈز کو نجی مقاصد کیلیے استعمال کرنے پر 2 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی جج فریڈمین نے کہا کہ امریکی صدر اپنی مرضی کےخلاف ہر فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں، قانونی فیصلوں اورججزپر ان کی بار بار تنقید تباہ کن رویہ ہے۔