جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس بنچ،3ججوں کو علیحدہ کرنے کی درخواست،رجسٹرار کا اعتراض

November 09, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرنیوالے 10 رکنی بنچ سے تین ججوں کو علیحدہ کرنے کی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس کر دی ہے۔ مذکورہ درخواست کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے 2 نومبر کو دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 10 رکنی بنچ میں شامل تین ججوں کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیر التواء ہیں۔