14 ویں سکیورٹی وارفئیر اینڈ ایڈوانسڈ کمبیٹ ٹیکٹکس کورس کے شرکاء کو بیجز لگانے کی تقریب

November 09, 2019

لاہور (جنرل رپورٹر )پی اے ایف بیس کلر کہا ر میں 14 ویں سکیورٹی وارفئیر اینڈ ایڈوانسڈ کمبیٹ ٹیکٹکس کورس کے شرکاء کو بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ائیر مارشل عاصم ظہیر، وائس چیف آف دی ائیر اسٹاف اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس کورس میں 321افراد نے ٹریننگ حاصل کی جن میں 23 افسران بھی شامل تھے۔ فلائیٹ لیفٹیننٹ عنصرکو کورس میں مجموعی بہترین کارکردگی کی ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ فلائیٹ لیفٹیننٹ سحرش کو لیڈی آفیسرز میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی عطا کی گئی۔ کارپورل ٹیکنیشن شاہد نے بہترین نشانہ باز کی ٹرافی حاصل کی۔