بانی متحدہ کی جانب سے ضمانتی شرائط کی خلاف ورزی، پاکستان نے برطانیہ سے رجوع کرلیا

November 10, 2019

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) بانی متحدہ کی پاکستانی ادارے کیخلاف پھر تقریر،پاکستان نے برطانیہ سے رجوع کرلیا۔حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت سے شکایت کی ہے کہ بانی متحدہ نے اپنی ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھر سے تقریر کرتے ہوئے پاکستان کے ایک قومی ادارے پر سخت الفاظ میں تنقید کی۔