15کریٹیکل بازار قائم ، گراںفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

November 10, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر افتخار سہو کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں 15اہم بازار(کریٹیکل مارکیٹس) مختص کر دئیے گئے۔ تمام بازاروں میں پرائس کنڑول مجسٹریٹس فوکل پرسنز بھی مقرر کر دئیے گئے ۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ضلع ملتان میں 5،وہاڑی 3،لودھراں 3 اور خانیوال میں 4 کریٹیکل بازار مختص کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈویژن بھر میں گراں فروشوں ،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔