بڈھ بیر ،بھاری تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

November 10, 2019

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ بڈھ بیر پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔ موٹر کار نمبر LOE.351 کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 22 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران درہ آدم خیل سے بھاری مقدار میں ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔