راولپنڈی بورڈ ، میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج ،63فیصد امیدوار فیل

November 10, 2019

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی بورڈ نے امتحان میٹرک(ضمنی) امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ، جس میں کامیابی کا تناسب 37.04رہا ۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹرغلام دستگیرکے مطابق10306امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 9786 امیدواران شامل امتحان ہوئے ان میں سے3624 کامیاب ہوئے۔ تمام امیدواروں کونتائج اُن کے داخلہ فارمز پر دیئے گئے موبائل نمبرز پر بذریعہ sms بھجوادیئے گئے ہیں۔