حضرت محمدﷺ نے انسانیت کو جینے کا سلیقہ عطافرمایا‘ تحفظ ختم نبوت

November 10, 2019

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ تاج دار ختم نبوت حضرت محمدﷺ کی ولادت با سعادت ایک ایسا تاریخ ساز لمحہ اور عظیم انقلاب ہے جس نے کائنات کو ایک نئی جہت نیا موڑ اور فلاح و کامرانی کا ایک نیا دستور عطاء کیا آپﷺ نے انسانیت کوجینےکا حوصلہ اور زندہ رہنے کا سلیقہ عطاء فرمایاان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر مولانا عبداللہ منیر،رکن مرکزی شوری وصوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی، ناظم تبلیغ مولانا عبدالرحیم رحیمی ،خطیب جامع قندہاری مفتی احمد خان، صوبائی مبلغ مولانا محمداویس جنرل سیکرٹری حاجی خلیل الرحمن نےدفترعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت میں عید میلادالنبیﷺکی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا علماءنے کہا کے ناموس رسالتﷺ کی حفاظت کیلئے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے اور ناموس رسالتﷺ ایکٹ کا ہر حال میں تحفظ کیاجائےگا اور اس ضمن میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ قادیانی ملک و ملت کے غدار ہیں انہوں نے کہا کہ اس عظیم عقیدہ تحفظ ختم نبوتﷺ کیلئے 1953ء میں دس ہزار سے زائد شمع رسالت کے پروانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی اساس ہے اور امت میںاتحاد کی فضاقائم کرنے کیلئے مینار نور ہےاور گستاخانہ رسول کا ہر جگہ پر مقابلہ اور ان کا تعاقب کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ آپﷺکی آمد سے جہالت ظلم نا انصافی کفر وشرک اور بت پرستی کا خاتمہ ہوا آپﷺکی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں آپﷺکی ذات سراپا رحمت و نعمت عظمی ہے آپﷺکی آمد سے کفر وشرک کا اندھیراختم ہو گیا محمدی انقلاب سے صالح معاشرہ وجود میں آیا محمد عربی ﷺسے عقیدت و محبت ایمان کی اساس ہے اور آپﷺکی بعثت نبوت سے کفروشرک کا خاتمہ ہوگیا اور ایمان کی کرنوں سے ایک نیا جہاں منور ہوا قتل وغارت گری عورتوں اور کمزورطبقات پر مظالم کا خاتمہ ہوا آپﷺکی ذات تمام جہانوں کیلئے رحمت ہے آپﷺنے دنیا کو مذہبی اور معاشرتی دستور دیاتاکہ وہ اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزار سکیں علما نے کہا کے آپﷺکی شریعت آخری شریعت ، آپﷺ کی نبوت آخری نبوت ہے اور آپﷺ پر نازل ہونے والی کتاب قرآن مجید آخری کتاب ہے علما نے دعا کی کہ اللہ رب العزت ہمیں آپﷺکے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے-