کراچی، ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز

November 11, 2019

کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی،ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی

ترجمان انسداد ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 252 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد شہر میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 999 ہوگئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 785 تک جا پہنچی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے انتقال ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔