کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں ڈینگی وائرس سے دو بچے ہلاک ہوگئےجبکہ178افراد ڈینگی وائرس سے متاثرہوگئے جس کےبعد رواں سال شہر میں ڈینگی وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 10ہزار60 جبکہ اموات کی تعداد 32ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت برائے اطفال (این آئی سی ایچ) میں کورنگی کے رہائشی تین ماہ کے موسیٰ ولد ایران کو شدید بخار کی حالت میں لایا گیا ،خون ٹیسٹ میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ،بچے کا بخار کم نہ ہوا تو مرض کی پیچیدگیا ں بڑھ گئیں اورموسیٰ انتقال کر گیا۔ دوسری جانب کورنگی کے علاقے بلال کالونی کے رہائشی تین سالہ تیمور ولد ہاشم کو پانچ روز قبل بخار کی وجہ سے این آئی سی ایچ داخل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے اسے ڈینگی اور ہیپاٹائٹس کا مشتبہ کیس قرار دیا اور علاج شروع کر دیا تاہم وہ بھی جمعرات کو انتقال کر گیا۔