عبوری قومی حکومت قائم کر کے نئے انتخابات کرائے جائیں، شاہ عبدالحق

November 12, 2019

کراچی(جمشیدبخاری، اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت دھکا اسٹارٹ ہے اس سے بہتر ہے کہ ملک میں عبوری طور پر قومی حکومت قائم کر کےنئے انتخابات کا اعلان کیا جائے، وہ اتوار کو عیدمیلادالنبیؐ کے مرکزی جلوس کے اختتام پر نشترپارک میں اجتماع سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ کی عزت میں اسلام کی عزت ہے ہم ان کی ناموس پر کٹ مریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد سے متعلق فیصلہ ظالمانہ ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں ،علامہ کوکب نورانی نے کہاکہ نشترپارک کے میلادالنبیؐ کے شہداد کی یادگار تعمیر کی جائے،حاجی حنیف طیب نے کہاکہ جشن میلادالنبی کے سلسلے میں جہاں پورے ملک میں خوشیاں منائی جارہی ہیں وہاں حکومت کو بھی چاہیئے تھا کہ تمام ترحکومتی مشینری اس عظیم دینی ملی وملکی تہوار کو بہتر انداز میں منانے کے لیے سرگرم عمل ہوجاتی لیکن افسوس کہ اس اہم موقع پر حکومت نے پشاور میں نیشنل گیمز کا آغاز کردیا، ہم حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں،اجتماع میں مولانا ابراراحمدرحمانی ،علامہ عظمت علی شاہ ہمدانی، مفتی یونس شاکر قادری، علامہ عبدالقادر شاہ شیرازی، علامہ خلیل الرحمن چشتی، علامہ اکرام المصطفی اعظمی، قاری اشرف گورمانی، سید رفیق شاہ، علامہ عبدالجبار نقشبندی، علامہ سید عبدالوہاب قادری، علامہ الطاف قادری، علامہ غوث بغدادی، سیدزمان علی جعفری، علامہ بلال سلیم قادری، شاہ سراج الحق قادری، مفتی غلام مرتضی مہروی ، قاری سعیدقاسمی، مولانا الطاف امجدی، مولانا شوکت سیالوی، مولاناجمیل امینی، مولاناعاشق حسین سعیدی، صاحبزادہ انتصارالمصطفیٰ، محمدعاطف بلو، سلیم عطاری، سیدراشد علی قادری، اظہرخان قادری ودیگر بھی شریک تھے۔