امریکا نے شام میں کرد ملیشیا کے انخلا کا وعدہ نہیں نبھایا، ترک صدر

November 13, 2019

انقرہ (جنگ نیوز )ترک صدر کا کہنا ہے کہ امریکا نے شام میں کرد ملیشیا کے انخلا کا وعدہ نہیں نبھایا،دوسری جانب انہوں نےیورپی یونین کی قبرص کے معاملے پر پابندیوں کے ردعمل میں یورپی ممالک کو داعش کے تمام قیدیوں کو رہا کرنے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہےکہ وہ امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں انھیں یہ باور کرائیں گے کہ امریکا شام میں گذشتہ ماہ طے شدہ سمجھوتے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس نے ترکی کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے سے کرد ملیشیا کو پیچھے نہیں ہٹایا ہے۔صدراردگان نے منگل کے روز ترکی سے واشنگٹن روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ کہنا ناممکن ہے کہ دہشت گردوں نے شام کے شمال مشرقی علاقے کی پٹی کو خالی کردیا ہے۔‘‘ وہ بدھ کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔