شہباز جمیل زرعی بینک کے صدرمقرر

November 13, 2019

اسلام آباد (مہتاب حیدر)وفاقی حکومت نے محمد شہباز جمیل کو زرعی ترقیاتی بینک کا صدر/سی ای او مقررکیا ہے۔ شہباز جمیل بینکنگ کے شعبے میں بطور سینئر بینکار27سالہ تجربے کے حامل ہیں جہاں وہ پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے مالیاتی اداروں کے اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے مانچسٹر بزنس سکول، یونیورسٹی آف مانچسٹر (برطانیہ) سے انٹرنیشنل بزنس اینڈ مینجمنٹ میں سپیشلسٹ ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔