بندر کی موبائل پر آن لائن شاپنگ، ویڈیو وائرل

November 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بندر کی موبائل پر آن لائن شاپنگ،ویڈیو وائرل

چین کے چڑیا گھر میں ایک بندر کی اپنی نگران کے موبائل فون سے آن لائن شاپنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چڑیا گھر کی نگران اپنے دفتر میں موبائل فون چھوڑ کر کسی کام سے باہر گئی اور اسی دوران ایک بندر آفس میں داخل ہوا اور موبائل اٹھا کر آن لائن شاپنگ شروع کردی۔

چڑیا گھر کی نگران کا دعویٰ ہے کہ بندر نے اسے کئی بار انٹرنیٹ پر شاپنگ کرتے دیکھا ہے، اسی لیے دوسرے دن جب اسے فون پڑا ہوا ملا تو اس نے موبائل اٹھایا اور اسکرین پر انگلیا چلانا شروع کردیں۔