نکلولس پورن پر 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی

November 13, 2019

ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹسمین نکولس پورن بال ٹیمپرنگ کی زد میں آگئے، 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی پائندی عائد کردی گئی۔

نکولس پورن افغانستان کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی لگادی۔

نکولس پورن افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

20 فروری 2019ء کو انگلینڈ کے خلاف برج ٹاؤن میں ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کرنے والے پورن سنگھ 26 ون ڈے میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

انہوں 44 اعشاریہ 58 کی اوسط سے مجموعی طور پر 535 رنز بنا چکے ہیں، جس میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔