اسکاٹ لینڈ: خطروں کے کھلاڑی کی بلند پہاڑ سے چھلانگ

November 13, 2019

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے۔

تاہم ان میں سے کچھ سر پھرے اپنا شوق پورا کرنے کیلئے خطرناک راستوں کا سفر بھی با آسانی کر لیتے ہیں اور ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

خطروں کا کھلاڑی کلف ڈائیونگ کا شوق پورا کرنے کیلئے اسکاٹ لینڈپہنچ گیا۔

جانباز ڈائیور نے 51 فٹ بلند پہاڑ سے چھلانگ لگائی اور کئی قلابازیاں کھاتے ہوئے نہ صرف ایڈونچر کا شوق پورا کیا، بلکہ کلف ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جبکہ اس کارنامے پر دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔