مقبوضہ کشمیر،سادہ لباس بھارتی فوجی کشمیری نوجوانوں کو اٹھانے لگے

November 14, 2019

سرینگر(جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں نوجوان ہونا ایک بڑا جرم بن گیا ہے ،سادہ لباس بھارتی فوجی کشمیری نوجوانوں کو اٹھاکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیتے ہیں،دوسری جانب 101 ویں روز بھی مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج رہا ،تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سادہ لباس بھارتی فوجی 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کو اٹھا کر لے جاکر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے لگے ہیں،وادی کے 5 خاندانوں نے ایسی شکایات کی ہیں کہ ان کے بچوں کو بھارتی فوجی پرائیویٹ گاڑیوں میں اٹھا کر لے گئے اور یہ آئے دن کے ساتھ ایک بڑا جرم بن کر سامنے آرہا ہے۔