کنول شوزب کا سفری پابندی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

May 09, 2024

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیسابق ایم این اے کنول شوزب نے سفری پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

کنول شوزب نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ بیٹے سے ملاقات کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعت کا حصہ ہونے کے باعث بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سفری پابندی کی کسی بھی فہرست سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔