رات میرے آبائی گھر میں پولیس نے چھاپہ مارا، اسلام آباد میں ہوں، آجائیں گرفتار کرلیں، نعیم پنجوتھا

May 09, 2024

فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ رات میرے آبائی گھر میں پولیس نے چھاپہ مارا، میرا پوچھا گیا کہ میں کہاں ہوں؟

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے نعیم پنجوتھا نے کہا کہ اہل خانہ سے بدتمیزی کی گئی، میں اسلام آباد میں ہوں، آجائیں گرفتار کرلیں۔

نعیم پنجوتھا نے کہا کہ آبائی گھر میں پولیس اور سادہ لباس ملبوس افراد نے توڑ پھوڑ بھی کی۔

دوسری جانب فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد کے آبائی گاؤں لڈھر ضلع جہلم میں رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا۔

حبا فواد نے کہا کہ پولیس نے گھر کی تصاویر بنائیں اور چلے گئے۔