ایس بی سی اے ، تمام ڈائریکٹرز کے بڑے پیمانے پر تبادلے

November 14, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول تھارٹی میںفوری طور پر تمام ڈائریکٹرز کے بڑے پیمانے پر اندرونی تبادلوںاور تعیناتی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں جاری ہونے والے حکم نامے میں 21ڈائریکٹرز کے تبادلے اور 4ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اُن کے بیسک پے اسکیل کے مطابق ڈائریکٹرز کے عہدوں کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیںجبکہ کے تمام ڈائریکٹرز کو آڈرز کے تحت اپنی سابقہ پوسٹ کو چھوڑ کر نئی ذمہ داریوں کو فوری سنبھالنے اور اس سلسلے میں چیف سیکریٹری ، حکومت سندھ کے دفتر واقع نیو سندھ سیکریڑیٹ میں مورخہ 14؍نومبر2019ء بروز جمعرات کو صبح 9:30بجے منعقدہ اجلاس میں لازمی حاضر ہونے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ حکم نامے ؍ٹوٹیفیکیشن کی تفصیلات کے مطابق جن 21ڈائریکٹرز کے ٹرانسفر کیے گئے ہیں اُن میں منیر احمد بھمبرو، گڈاپ سے نیو کراچی ٹائون، (اضافی چارج کورنگی ٹائون)، صامت علی خان ، ریکارڈ سیکشن سے نیو کراچی ٹائون، ادریس عبدالغفار ، لانڈھی سے گڈاپ ٹائون، ندیم احمد کو اسٹریکچر سیکشن سے بلدیہ ٹائون ، عبدالحمید زرداری، کو سائٹ ٹائون سے لانڈھی ٹائون ، صفدر علی مگسی ، کورنگی ٹائون سے شاہ فیصل ٹائون، مجاہد عباس ، ویجلینس سیکشن سے بن قاسم ٹائون، عادل عمر صدیقی ، صدر ٹائون Iسے ملیر ٹائون، اعجاز الحق، نیو کراچی سے جمشید ٹائون I، اسماعیل ، شاہ فیصل سے جمشید ٹائون II، سرفراز حسین ، صدر ٹائون IIسے گلشن اقبال ٹائون I، عرفان حیدر نقوی، لائسنسنگ سیکشن سے گلشن اقبال ٹائون II، عبد الرحمن بھٹی ، لیاری سے صدر ٹائون I،ندیم انور، لیاقت آباد سے لیاری ٹائون، امتیاز احمد یزدانی ، ویجلینس سیکشن سے صدر ٹائون II، عامر کمال جعفری ، جمشید ٹائون Iسے لیاقت آباد ٹائون ، بینش شبیر ، ڈائریکٹراسٹریکچر سیکشن، ندیم رشید، ڈائریکٹر ڈیزائن اینڈ کمپلین سیکشن، جمیل احمد میمن ، نارتھ ناظم آباد ٹائون سے ویجلینس سیکشن، محمد رقیب، گلشن اقبال IIسے ڈائریکٹر کچی آبادی اور عمیر مقبول ،ڈائریکٹر ریکارڈ سیکشن کے نام شامل ہیں۔ جبکہ 4ڈپٹی ڈائریکٹرز جنہیں ڈائریکٹرز کا اضافی چارج دیا گیا ہے اُن میں فہیم مرتضیٰ، کچی آبادی سے ڈائریکٹر نارتھ ناظم آباد ٹائون، ضرغام حیدر، اورنگی ٹائون سے گلبرگ ٹائون، اشفاق کھوکھر، ڈیزائن سیکشن سے اورنگی ٹائون، جلیس صدیقی، کیماڑی ٹائون سے بحیثیت ڈائریکٹر سائٹ ٹائون کے نام شامل ہیں۔