بلدیاتی انتظامیہ کتے مار مہم میں مصروفآفیسران نے دفاتر میں نہ بیٹھنا معمول بنا لیا

November 14, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پنجاب حکومت نے ملتان سمیت پنجاب بھر میٹر وپولیٹن، میونسپل کارپوریشن اور تحصیل کونسلوں کی انتظامیہ کو کتے مار مہم میں مصروف کردیا ہے، آفیسران نے دفاتر میں نہ بیٹھنا معمول بنا لیا ہے ، گذشتہ رات میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے شہر میں 30کتے جبکہ تحصیل کونسل کی ٹیم نے 5کتے مارےہیں ۔