قرض ادا کیے بغیر بار بار عمرے کرنا

November 15, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔ کیا کسی مقروض کا قرضہ ادا کرنے کی بجائے ہر سال عمرہ کرنے چلا جانا، یہ عمل جائز ہے؟

جواب: قرض کی ادائیگی کی استطاعت ہونے کے باوجود اس میں ٹال مٹول کرنا سخت گناہ ہے۔حدیث مبارکہ میں اسے ظلم سے تعبیر کیا گیاہے اور فقہاء نے اسے مکروہ لکھا ہے۔ قرض دینے والا چاہے تو ایسے شخص کو عمرہ کی ادائیگی پر جانے سے روک سکتا ہے۔(الفتاویٰ الہنديۃ (1/ 221)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk