انسانی ہمدردی کی بات، دوسری طرف پیسوں کا مطالبہ،پرویز الہٰی

November 15, 2019

اسلام آباد،لاہور(آن لائن ،نمائندہ جنگ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے ، حکومت کو میاں صاحب کو علاج کیلئے باہر جانے دینا چاہیے، ایک طرف انسانی ہمدردی تو دوسری طرف پیسوں کا مطالبہ عجیب بات لگتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ناکام نہیں ہوا بلکہ وہ ایک بڑے سیاسی رہنما اور اپوزیشن لیڈر کے طورپرابھرے ہیں ۔